گریڈ 1 سے 15 تک بھرتیوں کیلئے امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو دوبارہ لینے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں گریڈ 1 سے 15 تک کی سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی کے کیس کے معاملہ پر صوبائی حکومت نے گریڈ 1 سے 15 تک بھرتیوں کے لیے امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو دوبارہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے صوبائی حکومت کی جانب سےعدالت میں تجویز پیش کر دی، عدالت نے صوبائی حکومت کی تجویز کے بعد درخواست نمٹا دی۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے مطابق سندھ حکومت ملازمتوں کے لیے ازسرنو اشتہارات جاری کرے گی، قانون کے مطابق دوبارہ امتحان اور پھر انٹرویو لیے جائیں گے۔

ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت جسٹس ظفراحمد راجپوت نے چیمبر میں کی، ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دیئے، سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر اگست 2023 میں ملازمتیں دینے پر صوبے بھر میں حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں