شورکوٹ: موٹر وے ایم 4 پر بس میں آتشزدگی، مسافر اور عملہ محفوظ رہا

شورکوٹ: (دنیا نیوز) شورکوٹ موٹر وے ایم 4 پر مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم فور پر سانگلہ ہل کے نزدیک مسافر بس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مسافروں اور عملے کو بحفاظت بچا لیا، بس میں 46 مسافر سوار تھے، بس اسلام آباد سے وہاڑی جا رہی تھی۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، عملے کی جانب سے بس میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ڈی آئی جی شاہد جاوید نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر شاباش دی۔

سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ مسافروں نے موٹروے پولیس کی فرض شناسی کو سراہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں