شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

وزارت داخلہ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق رپورٹ عدالت پیش کر دی، رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کا اب نام ای سی ایل لسٹ میں موجود نہیں ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے موقف اپنایا کہ کابینہ کی منظوری سے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جو اب نہیں ہے جس پر وکیل درخواستگزار نے استفسار کیا کہ ای سی ایل سے نام نکالا لیکن کیا کسی دوسری لسٹ میں تو نہیں؟ عدالت سے کوئی ڈائریکشن جاری کرنے کا نہیں کہہ رہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں