بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق شہریوں کی کسی قسم کی بھی سرویلنس غیر قانونی عمل ہے، عدالت امید کرتی ہے کہ وزیر اعظم رپورٹس طلب کرکے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے، وزیر اعظم بتائیں کہ کیا قانون و آئین کے برخلاف شہریوں کی سرویلنس جاری ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی اے اور پی ٹی اے ممبران 6 ہفتوں میں توہین عدالت نوٹسز کا جواب جمع کرائیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں