میئر کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نالوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی نے ضلع کورنگی کھڈی سٹاپ 10 ہزار روڈ پر نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا، نہال ہسپتال ضلع کورنگی کالابورڈ پر نالے کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا، ضلع ملیر میں ریلوے کراسنگ کے قریب فلکناز پوائنٹ پر نالے کی صفائی کا بھی جائزہ لیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ بارشوں سے قبل شہر کے تمام نالوں کی صفائی کے احکامات جاری کئے ہیں، بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے۔

میئر کراچی کو بریفنگ دی گئی کہ نالوں کی چوکنگ کی بڑی وجہ پولیتھین بیگس ہیں، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر نالے میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھنسی ہوئی ہیں، بعض مقامات پر بڑے پتھر نالوں میں پڑے ہوئے ہیں، شہری پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال ترک کردیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں نہ صرف ماحول دشمن بلکہ نالوں کے چوک ہونے کا بھی باعث ہیں، ہم معاشرے کا اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں