پشاورایئرپورٹ سے منشیات دوحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور: (دنیانیوز) ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے منشیات دوحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق اے ایس ایف نے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 748 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ کی پرواز پر جانیوالے مسافر حبیب نے مذکورہ منشیات اپنے جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

حکام کاکہنا ہےکہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران سامان کو مشکوک قرار دیا ، تلاشی پر جوتوں سے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں