لاڑکانہ : مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ : (دنیانیوز) لاڑکانہ کے علاقے آریجا اور اللہ آباد میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی میر روحل کھوسو کے مطابق ڈاکوؤں نے گشت پر مامور پولیس پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ان کے قبضےسے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی شناخت حبدار گاڈہی اور شہمیر ابڑو کے نام سے ہوئی، گرفتار دونوں ڈاکو 30 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں سندھ کے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔

ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا بتانا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں