حیدرآباد: جائیداد کے تنازع پرملزم نے بھابی اوربھتیجی کو دیوارمیں چُنوا دیا

حیدرآباد: (ویب ڈیسک/دنیانیوز ) حیدرآباد میں جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بدترین سنگدلی کا واقعہ لطیف آباد یونٹ  نمبر 5 میں پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔

خاتون کے دیور اور اس کے بچوں نے اپنے چاچا کی بیٹی اور چاچی کو انکے احاطے کی اندر دیوار بنا کر قید کردیا تھا، پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد احاطے میں دیوار بنا کر قید کی گئی ماں اور بیٹی کو بازیاب  کرالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی کو قید کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ماں اور بیٹی گزشتہ ایک روز سے قید تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں