پلک تیواری کی نئی فطری حسن کی جاذب نظر تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ پلک تیواری جو اپنے اسٹائل اور فیشن سینس کے لئے جانی جاتی ہیں کی نئی تصاویر میں ان کے فطری حسن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

خوبرو اداکارہ پلک تیواری نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئرکی ہیں جن میں سبز رنگ کی شرٹ اور گرے ٹاؤزرمیں ملبوس پلک تیواری ایک سادہ اور قدرتی انداز میں نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں پلک تیواری ایک آرام دہ اور پرسکون انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، ان کی سبز رنگ کی شرٹ پس منظر کے نیلے آسمان اور بادلوں کے ساتھ ہم آہنگ ہےجو تصاویر کو مزید دلکش بنارہا ہے، پلک تیواری کی ہونٹوں پر نرم مسکراہٹ اور آنکھوں میں چمک ان کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کررہی ہے۔

پلک کی نئی تصاویر اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ خوبصورتی کسی بھی میک اپ یا چمک دمک کی محتاج نہیں ہوتی، اداکارہ کی سادگی اور فطری حسن ان کی حقیقی خوبصورتی کو نمایاں کررہی ہے، ان کا انداز سادہ مگر دلکش ہے جو نوجوان نسل کے لئے ایک مثال ہے کہ فطری حسن ہمیشہ دلکش ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ پلک تیواری جو معروف اداکارہ شوبھا تیواری کی بیٹی ہیں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور جلد ہی اپنے خوبصورت انداز اور باصلاحیت شخصیت کی بدولت شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنا لیا ، ان کی فطری خوبصورتی اور دوستانہ رویے نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں