کراچی: شہر قائد میں مطلع ابر آلود، آج بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش متوقع

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے جس کے باعث شہر میں آج بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتاہے جبکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہےاورگرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اگلے 2 دن تک درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں