شیخوپورہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ:(دنیا نیوز) شیخوپورہ کے گجیانہ نو گاؤں کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات دونوں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی ایلیٹ فورس کے جوان کو زخمی کیا تھا، دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس کامزید کہنا ہے کہ دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں