سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 15 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، نجی بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نجی بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 28 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 58 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں