گوجرانوالہ: بااثر افراد کا بھٹہ خشت کے مالک پر سرعام تشدد

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بااثر افراد نے بھٹہ خشت کے مالک کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق تشدد کا انسانیت سوز واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ احمد نگر کی حدود میں پیش آیا جہاں با اثر افراد نے بھٹہ خشت کے مالک کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران ملزموں نے متاثرہ شخص کو گڑ کا پانی بھی پلایا، ملزمان تشدد کرتے کرتے بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

ملزموں نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور ویڈیو بنائی جبکہ پولیس طاقت کے نشے میں بدمست افراد کو تشدد سے روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہی، ملزمان جاتے جاتے 11 لاکھ اور 7 موبائل فونز بھی لے گئے، متاثرہ شخص نے پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں