نیلم ویلی: چار نوجوان کوہ پیماؤں نے چوٹی’ لال بتی‘ سر کرلی

نیلم :(دنیا نیوز) آزاد کشمیرکے علاقے نیلم ویلی میں چار نوجوان کوہ پیماؤں نے چوٹی ’لال بتی‘ سر کرلی ۔

کوہ پیمائوں نے سطح سمندر سے 16 ہزار بلند پہاڑی سلسلہ کی چوٹی ’لال بتی‘ کو سر کرکیا، چوٹی سر کرنے والوں میں ایک خاتون کوہ پیماہ بھی شامل ہے۔

چوٹی ’لال بتی‘ سر کرنے کیلئے پانچ رکنی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے مشن کا آغاز کیا ، لیکن کوہ پیما محمد علی 4 ہزار 2سو میٹر کی بلندی پر پہنچ کر طبیعت بگڑ جانے کے باعث واپس لوٹ گئے جبکہ ندا علی، محمد حسن، محمد آصف اور رئیس انقلابی نے چوٹی سر کر کے مشن مکمل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں