جمہوریہ کوریا کے سفیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سنگ چُل شن کا دورہ پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ممتاز سائنسدان اور جمہوریہ کوریا کے سفیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سنگ چُل شن اپنے دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ڈاکٹر سنگ چُل شن وزارت خارجہ کی دعوت پر 24 جون سے 27 جون تک پاکستان کے دورہ پر ہیں، ڈاکٹر سنگ چُل شن کی سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی، سیکرٹری خارجہ نے سائنس و ٹیکنالوجی میں کوریا کی اہم پیشرفت اور دوطرفہ سائنسی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور کوریا کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون اور روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں