15 سال کوما میں رہنے کے بعد فاخرہ نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی

ملتان: (دنیا نیوز) 15 سال تک کوما میں رہنے کے بعد فاخرہ نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

ڈلیوری کے دوران فاخرہ کو مبینہ طور پر انیستھیزیا کی مقدار زیادہ دی گئی تھی جس کے باعث فاخر کوما میں چلی گئی، فاخرہ کئی سالوں سے کوما کی حالت میں نشتر ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔

فاخرہ نے ایم بی اے بینکنگ بی ایس آئی ٹی اور کئی ریسرچ پیپرز لکھے، فاخرہ کوما کیس پر 2009 میں چیف جسٹس نے سوموٹو نوٹس لیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں