شیخوپورہ: تیزرفتار کار نہر میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ حافظ آباد روڈ پر پیش آیا جہاں بارات سے واپس آنیوالی فیملی کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں 7 افراد سوار تھے مقامی افراد نے بروقت نہر میں کود کو 3 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 4 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں