ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کا مجموعی پارہ 22 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

حالیہ ہفتے کے ٹماٹر کی قیمت میں 25.25 فیصد، چکن 14.20فیصد،پیاز3.90فیصد، لہسن2.80 فیصد ،بریڈ کی قیمت میں 0.81 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں0.09 فیصد جبکہ باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں 5.38 فیصد، دال چنا4.72 فیصد، دال مونگ3.20 فیصد، دال مسور1.79 فیصد، دال ماش 0.32 فیصد، آلو 0.99 فیصد، گڑ 0.87 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی 0.20 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں