سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج معمولی تیزی کے بعد مندی کے بادل چھاگئے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 83 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک 252 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 71 کروڑ 57 لاکھ 71 ہزار 510 روپے مالیت کے 20 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 861 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں