بجلی کنکشن منقطع کرنے پر بلدیہ شیخوپورہ نے واپڈا دفتر کا گیٹ کوڑا کرکٹ سے بند کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں وفاقی اور صوبائی محکموں کی آپس میں ٹھن گئی، نان پیمنٹ کی وجہ سے واپڈا نے بلدیہ کے دفتر اور متعدد ٹیوب ویلز کے میٹر کاٹ دیئے۔

بلدیہ نے واپڈا پلازے کے مین گیٹ کو کوڑے کے ڈھیر لگا کر بند کر دیا، سڑک کنارے گیٹ پر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر لگنے کی وجہ سے واپڈا پلازہ بند ہو کر رہ گیا، واپڈا پلازہ آنے والے ملازمین اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا رہا۔

واپڈا ذرائع کے مطابق بلدیہ کی طرف واجب بجلی کا بل تقریباً 80 کروڑ ہے جو ادا نہیں کیا جا رہا، ایس ای واپڈا نے کہا ہے کہ بلدیہ والے جب تک بل ادا نہیں کریں گے بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔

سی او بلدیہ نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث بجلی کے بل ادا نہیں کر پائے، فنڈز ملتے ہی جلد بل ادا کر دیں گے، واپڈا کو بجلی بحال کر دینی چاہئے، بجلی بند ہونے سے ٹیوب ویل بند ہوگئے ہیں، جس سے شہر بھر میں پانی کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

چیف آفیسر بلدیہ شیخوپورہ نے مزید کہا کہ یہ محکموں کا لین دین ہے، شہریوں کو پریشانی میں مبتلا نہیں کرنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں