مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کا الزام، خاتون وزیر سمیت 4 افراد گرفتار

مالے: (ویب ڈیسک)مالدیپ کے صدر محمد موعزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں خاتون وزیر سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہرآدم رمیز بھی شامل ہیں، فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں