غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت، مزید 18 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف زون قرار دیے گئے رفح کے علاقے المواسی پر اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

وسطی غزہ اور دیرالبلاح میں اسرائیلی بم باری سے 4فلسطینی شہید ہو گئے، نصیرات کیمپ میں اسرائیلی بم باری سے سول ڈیفنس کے 3 ارکان شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے علاقے شجائیہ میں تیسری مرتبہ چڑھائی کر کے فلسطینیوں کو انخلاء کے احکامات دے دیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر چاروں سمت چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں اب تک 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 86 ہزار 500 سے زائد زخمی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں