اسرائیلی فوج کی بمباری سے 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید

غزہ : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، شجاعیہ، المواسی اور مغازی کیمپ پر حملوں کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا ،  چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18 فلسطینی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن گئے، سفاک فوج نے شجاعیہ میں فضائی حملوں کے بعد زمینی آپریشن شروع کردیا جس کے باعث 60 ہزار فلسطینی انخلا پر مجبور ہوگئے۔

اسی طرح المواسی کیمپ سے بھی 5 ہزار فلسطینی محفوظ علاقوں کی جانب انخلا کرچکے۔

دوسری جانب، اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری میں توسیع کی منظوری دے دی، اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 86 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں