سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے ایف بی آر افسران کے اختیارات میں مزید اضافہ کی ترمیم منظور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے ایف بی آر افسران کے اختیارات میں مزید اضافہ کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی۔

ترمیم کے بعد ایف بی آر کو سیلز ٹیکس آڈٹ کیلئے تمام ریکارڈ اور ڈیٹا حاصل کرنے کا اختیار ہو گا، سیلز ٹیکس آڈٹ کے دوران انفرادی حیثیت یا مجاز اتھارٹی کو پیش ہونا ہو گا، سیلز ٹیکس آڈٹ میں چھ سال سے پرانا ریکارڈ ایف بی آر نہیں طلب کر سکے گا۔

ٹیکس فراڈ پکڑنے کیلئے ایف بی آر میں ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کیا جائے گا، ونگ ٹیکس چوری، ٹیکس فراڈ، تحقیقات، ٹیکس چوری روکنے کیلئے کام کرے گا، ونگ میں فراڈ انویسٹی گیشن یونٹ، لیگل یونٹ، اکاؤنٹنٹس یونٹ قائم ہوں گے۔

ونگ میں چیف انویسٹی گیٹر کیساتھ سینئر انویسٹی گیٹر، جونیئر انویسٹی گیٹر و دیگر عملہ شامل ہو گا، ونگ میں سینئر فرانزک اینالسٹ، سینئر ڈیٹا اینالسٹ و دیگر سٹاف بھی شامل ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں