قصور: مسافروں سے بھری وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

قصور: (دنیانیوز) مسافروں سے بھری وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ دیپالپور روڈ نظام پورہ سٹاپ کے ٹیوٹا ہائی ایس وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں ایک مسافر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں