بلوچستان اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کے سالانہ مطالبات زر منظور

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کے سالانہ مطالبات زر منظور کر لیے گئے۔

مطالبات زر صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے پیش کیے، ایوان میں 93 ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔

بلوچستان اسمبلی میں 53 غیر ترقیاتی اخراجات کے مطابات زر منظور کیے گئے، ایوان میں 40 ترقیاتی اخراجات کے مطالبات زر منظور ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں