وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے حج کے دوران حجاج کو دی جانے والی سہولیات کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں