قصور: گھریلو ناچاکی پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

قصور: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی کی بنا پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق جبکہ راہ گیر شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق دیپالپور روڈ پدر پور گاؤں میں باپ کی فائرنگ سے 18 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہ گیر شخص شدید زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونیوالی لڑکی شناخت 18 سالہ فوزیہ کے نام سے ہوئی، زخمی ہونیوالے راہگیر اور جاں بحق خاتون کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

قصور پولیس کے مطابق باپ نے کیوں سنگین قدم اٹھایا اس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں