آنکھیں پسند نہ آنے پر شوہر نے شادی کے اگلے روز بیوی کو طلاق دیدی

قاہرہ :(ویب ڈیسک ) مصر میں شوہر نے شادی کی اگلی صبح ہی عجیب و غریب وجہ کی بنیاد پر نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھتی ہیں اور قانون کی طالب علم ہیں، قاہرہ کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون کی وکیل نے واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ شادی کی اگلی صبح ہی خاتون کے شوہر نے ان کی آنکھوں کی رنگت کو وجہ بناکر ان سے جھگڑنا شروع کردیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شادی کے بعد دلہن نے کانٹیکٹ لینز اتاردیے تھے جس کے بعد شوہر کو پتا چل گیا کہ ان کی بیوی کی آنکھوں کا اصلی رنگ سبز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں