ماں نے بیٹے کیساتھ دریائے جہلم میں کود کو خودکشی کرلی

مظفرآباد: (دنیا نیوز) نامعلوم وجوہات کی بنا پر ماں نے اپنے کمسن بیٹے سمیت دریا میں کود کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عورت نے دومیل پل سے پہلے بچے کو اٹھاکر دریا میں پھینکا بعد میں خود بھی پل کا حفاظتی جنگلہ عبور کرکے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دریائے جہلم میں تیز بہاو کے باعث تا حا ل لاشیں نہ مل سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں