احمد پور شرقیہ: ڈاکوؤں کا گھر پردھاوا، لاکھوں روپے نقدی اور زیورلوٹ کرفرار

احمد پور شرقیہ: (دنیانیوز) احمد پور شرقیہ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، ڈاکو 15 لاکھ روپے نقدی اور اڑھائی تولہ زیور لوٹ کر فرار ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود کوٹلہ موسیٰ خان میں اسماعیل نامی شہری کے پیش گھر آیا جہاں 10 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو ایک کمرے میں باندھ دیا اور 15 لاکھ روپے نقدی اور اڑھائی تولہ زیور لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئےہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں