میٹا پر نعرہ ’دریا سے سمندر تک‘ کی گونج کے بعد نیا تنازع شروع

نیویارک :(ویب ڈیسک فلسطینیوں کی حمایت یافتہ کارکنوں کی طرف سے لگایا گیا نعرہ ’دریا سے سمندر تک‘ بعض سوشل میڈیا کمپنیوں اور ان کے صارفین کو برداشت نہیں ہو رہا ہے۔

چند روز قبل اس نعرے کی ’ میٹا ‘(پرانا نام فیس بک) پر گونج کے بعد ایک نیا تنازع شروع ہوا، جس کی بازگشت دوبارہ سنائی دی جا رہی ہے اور بہت سے لوگ ’ میٹا (فیس بک)‘ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اس نعرے کو اپنی پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی قرار دے کراسے بند کرائے اور یہ نعرہ لگانےوالے صارفین کے صفحات کو بند کیا جائے۔

فیس بک کی نگرانی کمیٹی نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اس بات کا مطالعہ کر رہی ہے کہ آیا اس جملے کو نفرت انگیز گفتگو قرار دیاجائے یا نہیں، حالیہ عرصے کے دوران واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک ’میٹا‘ کمپنی کی کمیٹی کو درخواستیں بھیجی گئیں جن میں کہا گیا وہ اس جملے کےاستعمال کو روکے۔

کمیٹی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ 2300 سے زیادہ افراد اور تنظیموں نے اس بارے میں رائے دی کہ آیا درخواستوں کو اس جملے کے استعمال کی اجازت جاری رکھنی چاہیے جسے وہ فلسطینیوں کے حامی سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کمیٹی نے فیس بک پر صارفین کی جانب سے اس جملے کے استعمال سے متعلق تین امور کا جائزہ لیا، تینوں صورتوں میں فیس بک نے اس جملے کو صارفین کی رائے پر چھوڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں