بجلی بل میں ناجائز اضافہ، عدالت حاضر نہ ہونے پر میپکو افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

شجاع آباد: (دنیا نیوز) میپکو کی جانب سے بجلی کے بل میں 40 ہزار روپے کے ناجائز اضافہ شہری نے عدالت میں چیلنج کر دیا۔

میپکو کی جانب سے بل میں 1900 یونٹ زیادہ ڈالے گئے تھے، سائل اسلم غوری نے عدالت میں اضافی چارج ختم کروانے کی استدعا کی تھی۔

عدالتی حکم پر میپکو سب ڈویژن شجاع آباد کے ایکسیئن کو ٹیم سمیت حاضر نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے میپکو سب ڈویژن ایکسیئن، ایس ڈی او اور آر او سمیت ملازمین کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں