فرح خان نے چنکی پانڈے کو بالی وڈ کے کنجوس ترین اداکار قرار دے دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی نامور فلمساز فرح خان نے چنکی پانڈے کو انڈسٹری کے سب سے زیادہ کنجوس اداکار قرار دے دیا۔

فرح خان اور اداکار انیل کپور نے کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کی جس کا پرومو سامنے آیا ہے، اس موقع پر کپل شرما نے فرح خان سے پوچھا کہ وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کنجوس کسے سمجھتی ہیں، خود کو یا انیل کپور کو؟

فرح خان نے بتایا کہ ان کی نظر میں بالی وڈ میں سب سے زیادہ کنجوس شخص اداکار چنکی پانڈے ہیں، شو کے دوران ہی فرح خان نے چنکی پانڈے کو فون کیا اور ان سے 500 روپے مانگے جس پر چنکی پانڈے نے انہیں اے ٹی ایم جانے کا مشورہ دیا۔

فرح خان نے کہا کہ 50 روپے ہی دے دو تو چنکی پانڈے نے بہانہ بنایا کہ فون پر آواز ٹھیک سے نہیں آرہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں