اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، غزہ پر ڈرون حملے میں 7 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی درندگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، غزہ پر ڈرون حملے میں 7 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 62 فلسطینی شہید جبکہ 183 زخمی ہوگئے ہیں، غزہ میں طبی امداد کی بندش سے 7 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق رفاہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی، فلسطینی حکام نے غزہ میں فیلڈ ہسپتالوں کے قیام اور طبی وفود کے داخلے پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپوں کے دوران 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ سنائے گی، جنوبی افریقہ نے استدعا کی ہے کہ اسرائیل کو غزہ سمیت جنوبی شہر میں جنگ بندی پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں