بہاولنگر: گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ بہاولنگر کے نواحی علاقے عاکوکا میں پیش آیا جہاں ظالم شوہر نے گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی اقراء بی بی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تھانہ تخت محل پولیس نے موقع پرپہن کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں