ننکانہ صاحب : مخالفین کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

ننکانہ صاحب: (دنیانیوز) سیدوالہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقہ کدلتھی کے رہائشی دونوں بھائی عدالت پیشی پر جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں