پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہو گئے

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ صدر دیپالپور کی حدود نواحی گاؤں 47 ڈی کے قریب پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک، تین ساتھی فرار ہو گئے۔

دونوں ڈاکو ڈکیتی اور ریپ کے مقدمات میں پولیس کی حراست میں تھے، پولیس ریکوری کے سلسلے میں دونوں ڈاکوؤں کو لے کر جا رہی تھی کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

ڈی پی او کے مطابق ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں