شاہ محمود کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ بیٹی مہر بانو کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

مہر بانو قریشی نے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کردی، مہربانو قریشی کی درخواست جمعہ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں