میکسیکو: انتخابی جلسے کے دوران سٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی : (ویب ڈیسک ) میکسیکو میں صدر کے عہدے کے لیے جاری انتخابی مہم کے دوران سٹیج گرگیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدارتی امیدوار جارج الواریز مینیز مونٹیری تقریر کر رہے تھے، سٹیج گرنے سے پنڈال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

پنڈل کا سٹیج گرنے سے جارج الواریز زخمی نہیں ہوئے تاہم ان کی ٹیم کے کئی کارکنان زخمی ہوئے ۔

صدارتی امیدوار جارج الواریز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اچانک ہوا کے جھونکوں کی وجہ سے پنڈال کا سٹیج گرا تھا۔

امدادی کارکنوں کی جانب سے تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام نے علاقے میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو گھر کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں