قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

قصور: (دنیا نیوز) تھانہ صدر قصور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجبکہ تین ساتھی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ 4 نامعلوم ڈاکو کھارہ گاؤں کے قریب واردات کر کے فرار ہوئے ہیں، ناکہ بندی پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی ، ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ 3 ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا بتاناہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت عمران عرف عمرانی سکنہ کوٹ عبدالمالک شیخوپورہ کے نام سے ہوئی ، زخمی ڈاکو اور ساتھی ضلع قصور اور شیخوپورہ میں ڈکیتی اور راہزنی کی 27 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں