جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد ہو جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے: چیف جسٹس

جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا، خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کل بینچ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں