چنیوٹ: رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ چنیوٹ کے علاقے جھنگ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت علی شان کے نام سے ہوئی، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں