جسٹس (ر) طارق مسعود، مظہر عالم کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 1-8 کے تناسب سے دی گئی۔

جسٹس (ر) طارق مسعود کی ایک سال کیلئے بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش کی گئی، جسٹس منیب اختر نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اختلاف کیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کے نام کی منظوری 3-6 کے تناسب سے دی گئی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کی مخالفت کی۔

چیف جسٹس کے نامزد 4 میں سے 2 ججز نے ایڈہاک جج بننے سے انکار کیا، جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں