بارش کے دوران مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) بارش کے دوران مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

لانڈھی مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے 55 سالہ گلزار نامی شخص دم توڑ گیا، سائٹ ایریا میٹروول کے قریب کرنٹ لگنے سے 11 سالہ ہارون نامی بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں ابرکرم کے خوب رنگ جمانے سے موسم یکسر تبدیل

واضح رہے آئندہ چند روز میں کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں