آئی ٹی کی بندش سے مائیکرو سافٹ کے صارفین شدید متاثر

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) عالمی سطح پر آئی ٹی کی بندش سے مائیکروسافٹ مشینیں متاثر پاکستان میں بھی مائیکرو سافٹ کے صارفین شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق کراؤ ڈ سٹرائیک میں فنی خرابی کے باعث عالمی سطح پر آئی ٹی کی بندش دیکھنے میں آئی ہے ، خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں ونڈوز کی ہزاروں مشینیں متاثر ہوئیں، بندش سے پاکستان میں مائیکرو سافٹ کے صارفین بھی متاثر ہوئے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ خرابی کے باعث متاثرہ پی سی اور سرورز سٹارٹ اپ کے بچاؤ کیلئے ریکوری بوٹ لوپ میں چلے گئے، اس کے باعث کچھ انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہوئیں،  کراؤڈ سٹرائیک کی ویب سائٹ کے مطابق خرابی درست کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہنا تھا کہ صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سپورٹ پورٹل سے سافٹ ویئر کو ری سٹور کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کرلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں