پنجاب سے مرغی کی نقل وحرکت پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب سے مرغی کی نقل وحرکت پر پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پولٹری ایسوسی ایشن نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پنجاب سے مرغی دوسرے صوبوں میں نہیں جانے دی جا رہی، چکن کی 80 فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمت آسمان پر جا چکی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب سے چکن کی نقل وحرکت نہ ہونے سے مرغی کا کاروبار کرنے والوں کو نقصان ہو رہا ہے، بین الصوبائی مسائل دیکھنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پاکستانی پولٹری ایسوسی ایشن نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب سے چکن کی نقل وحرکت کی پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں