وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نتھیا گلی پہنچ گئے

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنتھیا گلی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گورنر ہاؤس میں مقیم ہیں، وزیراعلیٰ اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچے ہیں، علی امین کچھ دن آرام کرنے کے لئے نتھیاگلی گئے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سیاسی معاملات سے کچھ وقت کے لئے بریک لینے کے لئے فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیاست، پارٹی اور حکومتی معاملات سے چند دن آرام کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں