طلبہ کی دلچسپی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای بائیکس کوٹہ میں اضافہ کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) طلبہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ای بائیکس کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ طلبہ کو آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں، اپلائی کرنے والے تمام طلبہ کو ای بائیکس دی جائیں گی، فیز ون کیلئے 1 لاکھ 90 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا طلبہ کو موٹر بائیکس دینے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہونے لگا، ای بائیک کے خواہشمند مزید 50 ہزار طلبہ کی درخواستیں بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بائیک سکیم مزید تیز کرنے اور متعلقہ محکموں کو بائیک سکیم کی پیشرفت بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی تاکہ طلبہ کو بائیکس کے حصول میں آسانی پیدا کی جاسکے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہےکہ پہلے فیز میں 20 ہزار بائیکس رکھی گئی ہیں، 19 ہزار پٹرول جبکہ ایک ہزار ای بائیکس شامل ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک بائیک مہنگی اور اس کا ایڈوانس بھی زیادہ ہے مگر تمام اضافی رقم کا بوجھ حکومت برداشت کررہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں