3 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 2 نوجوان جاں بحق، 5 زخمی

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) سیمنٹ فیکٹری کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔

غلام اللہ روڈ پر ریس لگاتے ہوئے تین موٹر سائیکلوں کے دوران تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، 5 شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوانوں کا تعلق کھیا برادری سے ہے، زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں